ملتان ٹرین حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی چینی انجینئر سمیت40افراد کے بیانات اور حقائق مکمل کرکے لاہور روانہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء ) ملتان ٹرین حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی چینی انجینئر سمیت40افراد کے بیانات اور حقائق مکمل کرکے لاہور روانہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایف جی آ ئی آر میاں ارشد کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے تین روزہ انکوائری مکمل کی اور انکوائری کے دوران ریہرسل ٹرین بھی چلائی گئی اور موقع کا معائنہ کیا گیا اور چینی انجینئر شان چینگ پون سمیت 40افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ تحقیقاتی کمیٹی بیانات اور حقائق کی روشنی میں ٹرین حادثہ کی رپورٹ مکمل کرکے وزارت ریلوے کو فراہم کرے گی جس کی بنا پر ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :