وزیر اعظم اقوام عالم کے سامنے پاکستان کا مقدمہ صحیح طور پر پیش نہیں کر سکے، انجینئر یاسر گیلانی

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے وزیر اعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اقوام عالم کے سامنے پاکستان کا مقدمہ صحیح طور پر پیش نہیں کر سکے اس میں مزید بہتری کی ضرورت تھی یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو کشمیر کے معاملے میں ٹھوس خارجہ پالیسی کو از سر نو تشکیل دے کیونکہ کشمیر کے معاملہ میں اقوام متحدہ اور اقوام عالم کے نرم رویے اور عالمی قیادتوں کی دہری پالیسی کے باعث ہی بھارتی حکمرانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں جنہوں نے پہلے یواین قراردادوں پر عملدرآمد سے انکار کیا اور پھر کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دے دیا جبکہ پاکستان کے ساتھ الحاق کی تمنا رکھنے والے کشمیری عوام کے حوصلے پست کرنے کیلئے بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہر جارحانہ رویہ اپنایا اور اسکی سالمیت کمزور کرنے کی حکمت عملی طے کی جس کے تحت وہ اب تک پاکستان پر تین جنگیں مسلط کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :