Live Updates

ن لیگ میں مبینہ عسکری ونگ ہے جس کی قیادت وفاقی وزیر مملکت عا بد شیر علی اور ضعیم قادری کر رہے ہیں، را یؤنڈ مارچ رو کنے کے لیے نہ لیگ او چھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ڈنڈا فورس بنانا اسکا منہ بو لتا ثبوت ہے

پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری فرخ حبیب کا چیف الیکش کمیشن کو خط

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:52

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) ن لیگ میں مبینہ عسکری ونگ ہے جس کی قیادت وفاقی وزیر مملکت عا بد شیر علی اور ضعیم قادری کر رہے ہیں را یؤنڈ مارچ رو کنے کے لیے نہ لیگ او چھے ہیتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ڈنڈا فورس بنانا اسکا منہ بو لتا ثبوت ہے ہم آئین کے دائرہ میں رہتے ہو ئے احتجاج کر نا چا ہتے ہیں پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل فرخ حبیب نے چیف الیکش کمیشن کو لکھے گئے میں موقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر مملکت عا بد شیر علی اور ضعیم قادری آئے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں جا کر ڈنڈا فورس تیار کر رہے ہیں اور آن ریکارڈ پی ٹی آئی کے چیئر مین کو دھمکیاں دئے رہے ہیں چیف الیکشن کمیشن ان کی دھمکیوں کا نوٹس لے اور ن لیگ کے مبینہ عسکری ونگ کی تحقیقات کر وا ئے پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکر یٹری آئی جی پنجاب پو لیس کو درخواست دے چکے ہیں کہ دھمکیوں کا نوٹس لیا جا ئے اور ذمہ داروں کے خلاف مقد مہ درج کیا جا ئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات