واساکے اخراجات، بھرتیوں، منصوبوں اور خریداریوں کا شفاف تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ نے اربوں روپے کے فنڈز کا آڈٹ کرانے کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو خط لکھ دیا‘ذرائع

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اخراجات، بھرتیوں، منصوبوں اور خریداریوں کا شفاف تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ ‘ضلعی انتظامیہ نے اربوں روپے کے فنڈز کا آڈٹ کرانے کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کے پروکیورمنٹ، ہیومن ریسورس اور دیگراخراجات کا مفصل آڈٹ ہوگا۔

لینڈ فل سائٹ، بائیو گیس، ویسٹ ٹو انرجی سمیت ملازمین کی بھرتیاں، کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں، ڈیزل کے استعمال اور اخراجات کا آڈٹ ہوگاذرائع کے مطابق ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے پنجاب حکومت کے اربوں روپے فنڈز کا شفاف آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا تھاذرائع نے کہاکہ وفات پا جانے والے اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہیں جاری ہونے کے انکشاف کے بعد تھرڈ پارٹی آڈٹ کا معاملہ بڑھا، انٹرنل آڈٹ کے ہوتے ہوئے تھرڈ پارٹی آڈٹ پر کمپنی حکام کو تحفظات تھے۔

(جاری ہے)

خط میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے شفاف آڈٹ کے ٹی اوآرز کی منظوری کی استدعا کی گئی ہے ذرائع نے مزید کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ڈی سی او کی جانب سے بھجوائے گئے آڈٹ ٹی او آرز کو منظور کیا جارہا ہے تاہم تھرڈ پارٹی آڈٹ شروع کرنے کی منظوری بعد میں ہوگی جس کے ساتھ ہی تھرڈ پارٹی آڈٹ کا کنٹریکٹ مشتہر کیا جائے گاکمپنی کے قواعد و ضوابط میں بطور مانیٹرنگ اتھارٹی ضلعی انتظامیہ نے اربوں روپے کے اخراجات کا حساب مانگا ہے۔ ارنسٹ اینڈ ینگ گزشتہ کئی سال سے کمپنی کا انٹرنل آڈٹ کررہی ہے پنجاب حکومت ایل ڈبلیو ایم سی کو سالانہ 10 ارب روپے سے زائد فنڈز دیتی ہے اور رواں سال کمپنی کا سالانہ بجٹ 15 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :