لاہور، فیروز پور روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی‘ موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) کاہنہ کے علاقے میں فیروز پور روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی‘ موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کاہنہ کے رہائشی ماں بیٹا موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ اسی دوران مین فیروز پور روڈ پر پیچھے سے آتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے باعث امیر بی بی اور اس کا بیٹا عمر دین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ موقع پر موجود افراد نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو دھر لیا اور پولیس کو اطلاع دی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ نعشیں ابتدائی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :