موٹروے چارسدہ انٹرچینج کے قریب بس ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی،بارہ افراد زخمی

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) موٹروے چارسدہ انٹرچینج کے قریب بس ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیوکے مطابق موٹروے پر چارسدہ انٹرچینج کے قریب مسافروں کی بس کا ٹائر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت بارہ افرادزخمی ہوگئے جنہیں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ، ذرائع کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے پشاورآرہی تھی ، زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں جاعہ وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد ریسکیو اور موٹروے پولیس کی جانب سے دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :