چنگ چی رکشہ کے خود ساختہ ”اڈے “ شہریوں کیلئے وبال جان

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 19:33

سمبڑیال (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر۔2016ء ) مبڑیال مین روڈ پر مختلف مقامات پر چنگ چی رکشہ کے خود ساختہ ”اڈے “ شہریوں کیلئے وبال جان بننے سمیت ٹریفک کے تعطل کا باعث بننے لگے جبکہ بلا لائسنس کم عمر اناڑی ڈرائیور حادثات کا سبب بننے لگے۔تفصیلات کے مطابق سمبڑیال مین روڈ پر مختلف مقامات بالخصوص موڑ سمبڑیال اور لاری اڈہ سٹاپ پر روڈ کے دونوں اطراف میں جہاں پر رش کی زیادتی کے باعث شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں پر رہی سہی کسرچنگ چی رکشہ والوں کے روڈ پر ”جھرمٹ“ نے نکال کر رکھ دی ہے جس سے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر اور وسیع ہونے والا روڈ بھی سکڑ کر رہ گیا ہے اورسروس روڈ سمیت مین روڈ پر نا جائز پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوتی ہے ،بالخصوص دفاتر ،سکولوں ،فیکٹریوں وغیرہ میں جانے والے افراد کو ٹریفک میں آمدورفت کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ رکشہ ڈرائیوروں میں مبینہ طور پر تقریباً 70فیصد کم عمر اور بلا لائسنس یافتہ ڈرائیوروں پر مشتمل ہے جو ٹریفک قوانین سے لاعلم ہیں اور حادثات کا سبب بننے سمیت مسافروں کو اپنے اپنے رکشوں میں بٹھانے کے حوالے سے کھینچا تانی کرتے بھی پائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کھلی آنکھوں سے ساری صورتحال دیکھنے کے باوجودخاموش تماشائی کی حد تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔