رائیونڈ مارچ کی کامیابی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 19:33

سمبڑیال(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر۔2016ء ) تحریک انصاف تحصیل سمبڑیال یوتھ ونگ کے صدر چوہدری صابر عالم بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ کی کامیابی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے عوام سے قریبی رابطہ اشد ضروری ہے اس کے لیے پارٹی کارکنوں کو متحرک کر رہے ہیں، پارٹی قیادت کے سامنے سرخرو ہونا پہلی ترجیح ہے ویسے بھی عمران خان پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑنے نکل رہے ہیں ہم کارکنان کے شانہ بشانہ چلیں گے اور 30ستمبر کو ہر صورت میں رائیونڈ مارچ میں شرکت کا عزم کیا ہوا ہے ،تحصیل سمبڑیال سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور ورکروں کا ایک بڑا قافلہ لیکر ہم رائیونڈ مارچ کیلئے روانہ ہونگے ،تحریک انصاف ایک بہت بڑا جلسہ رائیونڈ میں کرنے جارہی ہے جس کی مثال پہلے سے ملکی سیاسی تاریخ میں نہ ملے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 30ستمبر کو رائیونڈ میں انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہوگا ،رائیونڈ مارچ ہر لحاظ سے پر امن ہوگا ،احتجاج کوئی غیر آئینی اقدام نہیں (ن) لیگ کے رنگ بازوں یا شر انگیزوں نے کوئی شرارت کی تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا،پی ٹی آئی جلسہ کرنے جارہی ہے کسی کے چادر چار دیواری پر حملہ نہیں کرے گی احتجاج پر امن ہی ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی ،ہم ہر صورت 30ستمبر کو قافلہ لیکر رائیونڈ مارچ میں شریک ہونگے ،کارکنان اور ورکرز رائیونڈ مارچ کیلئے مکمل تیاری کریں ،30ستمبر کو رائیونڈ میں پی ٹی آئی کے کارکنان اپنا رنگ جمائیں گے ۔