ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 19:31

سانگھڑ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر۔2016ء ) چک نمبر 71 چوک کے قریب پانچ مسلحہ ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ مقامی تھانہ منگلی کی پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی ڈاکوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بگھو بھٹی ڈاکو کو ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جب کہ ذخمی ڈاکو کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے پولیس نے ذخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں اسے میڈیکل کے عملے نے طبی امداد دی اس موقع پر ذخمی ڈاکو نے تو بہ توبہ کرتے ہوئے آئندہ اس طرح کی وارداتوں سے کنارہ کشی کے اشارے کرتا رہا اس موقع پر ڈی ایس پی اشتیاق آرائیں نے بتایا کہ ذخمی ڈاکو کے قبضے سے ایک رپیٹر گن برآمد ہوئی ہے جب کہ فرار ہونے والے ڈاکو افضل پٹھان. صدیق بھٹی. اسحاق بھٹی اور دیگر کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں انھوں نے مزید بتایا کہ یہ ڈاکوں کا ایک گرو تھا جوکہ علاقے میں لوٹ مار کرتے تھے

متعلقہ عنوان :