پیرمحل کے مکین علاج معالجہ کی سہولت سے محروم

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 19:28

پیرمحل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر۔2016ء ) ای ڈی اوہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی غفلت یا پیرمحل کے مکینوں کو علاج معالجہ کی سہولت سے محروم کرنے کی سازش ،، معروف معالج ڈاکٹر اورنگ زیب مان کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری ،،شہریوں کا احتجاج ،،، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ فی الفور میڈیکل آفیسرڈاکٹر اورنگ زیب مان کا تبادلہ منسوخ کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جائے تفصیل کے مطابق سول ہسپتال پیرمحل میں ایل ایچ وی نیئر سلطانہ اور ہیڈکلرک شوکت علی کے درمیان لڑائی کے تنازعہ کی انکوائری ڈاکٹر زاہد مالک ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈویژن نے کی جس میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب مان نے حقائق پر مبنی گواہی دی ذمہ داروں کو ای ڈی او ہیلتھ نے سزا دینے کی بجائے ڈاکٹر اورنگ زیب مان کو پیرمحل سول ہسپتا ل سے چک294ج ب جاجہ میں ٹرانسفر کردیا حالانکہ تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل میں ڈاکٹر اورنگ زیب مان جوکہ ہارٹ سپیشلسٹ ہے کے علاوہ سول ہسپتال پیرمحل میں کوئی بھی جنرل فزیشن نہ ہے جس سے پیرمحل سول ہسپتال میں ای ڈی اوہیلتھ کی مبینہ غفلت کے باعث واحد فزیشن کاتبادلہ ہونے سے سول ہسپتال پیرمحل ڈسپنسروں اور ایل ایچ ویز کے حوالے کردیا گیا سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ڈاکٹر اورنگ زیب مان کا تبادلہ منسوخ کرتے ہوئے مزید دو فزیشن سول ہسپتال پیرمحل میں تعینات کیے جائیں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولت کا خواب پورا ہوسکے

متعلقہ عنوان :