اساتذہ کی بھرتی کیلئے 600 سے زائد نئی آسامیوں کی منظوری

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 19:26

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر۔2016ء ) ضلع سرگودھا کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتی کیلئے 600 سے زائد نئی آسامیوں کی منظوری دیدی گئی ہے اس حوالہ سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے ای ڈی او سرگودھا کو 3 اکتوبر تک فائنل اشتہار اور تفصیلات ارسال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق اساتذہ گریڈ 16-14-9 میں ای ایس ٹی اور سینئر ای ایس ٹی سمیت بطور ایس ایس ٹی بھرتی ہونگے جس کیلئے محکمہ تعلیم نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :