4سالہ بچی پانی میں گر کر جاں بحق

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 19:26

کسووال چیچہ وطنی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر۔2016ء ) راجباہ کے قریب کھیلتی 4سالہ بچی پانی میں گر کر جاں بحق۔ نعش ایک گھنٹہ بعد 2کلومیٹر دور سے ملی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 1اے چودہ ایل کی اضافی آبادی گڈگور کالونی کے رہائشی علی شیر گڈگور کی 4سالہ بچی فرزانہ گزشتہ روز دن ایک بجے کے قریب راجباہ 14ایل کے کنارے کھیل رہی تھی کہ اسی اثناء میں وہ راجباہ میں جا گری اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ ورثاء کو بچی کے لاپتہ ہونے کا پتہ کافی دیر بعد چلا ۔ تلاش پر بچی کی نعش جائے وقوعہ سے تقریباََ 2کلومیٹر دور پانی میں تیرتی ہوئی ملی۔ بچی کے والدین صدمے سے نڈھال ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :