طلباء اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول‘ ایمپریس روڈ‘ لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے لاہور کالج آف بزنس اینڈ سائنسز(فاربوائز) کھیرا پل‘ لاہور‘پاک پنجاب کالج برف ٹیکنالوجی‘ تاج باغ‘لاہور‘یونیک ہائی سکول‘ 113-Aنیو مسلم ٹاؤن‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شالامار ٹاؤن‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شالیمار ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ کاہنہ نو‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ کاہنہ نو‘لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 590تھی۔

متعلقہ عنوان :