پاکستان کی مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھانے کی کوششیں جلد رنگ لائیں گی ‘افضل کھوکھر

کشمیر تنازع حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے امن اور ترقی کا تعلق مضبوط بنانا ہوگا

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:15

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کرکے نہ صرف پاکستانی عوام کا سرفخر سے بلند کردیا ہے بلکہ اس سے کشمیری بھائیوں کے حوصلے بھی بڑھے ہیں، پاکستان کی مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھانے کی کوششیں جلد رنگ لائیں گی ،کشمیر تنازع حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے امن اور ترقی کا تعلق مضبوط بنانا ہوگا ۔

وہ ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں میڈیا سے کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو بیرونی مدد حاصل ہے ،تاہم ضرب عضب سے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پر امن جماعت ہے ۔جمہوری کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ،احتجاج سب کا حق ہے ،تحریک انصاف کو پرامن احتجاج سے کبھی بھی نہیں روکا ۔وہ 30ستمبر کوجلسہ کریں یا مارچ ،عوام باشعور ہیں کسی انتشار کا حصہ نہیں بنیں گے ،انتظامیہ اور پولیس ہمیشہ کی طرح پی ٹی آئی کے پر امن مارچ پر سکیورٹی فراہم کرے گی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واضح کردیا ہے کہ ڈنڈا بردار یا بلا بردار کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے امن و امان بحال رکھنے کے اقدامات کو مؤثر بنائیں گے یہ حقیقت ہے کہ کارکن اپنے قائدین کے کے کسی فیصلے کے خلاف نہیں جاسکتے ،امن و استحکام کسی بھی خطے کی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے ۔