عوام دھرنے یا مارچ نہیں، ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں‘شہبازشریف

پاکستان کے باشعور عوام ترقی دشمن طرز سیاست سے متنفر اور بیزار ہو چکے ہیں، حکومت اور اقتدار کا حصول سیاستدان کی منزل نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ ہوتا ہے، دھرنا پارٹی کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کی وجہ سے عوامی ترقی کا عمل متاثر ہو رہا ہے ‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے باشعور عوام ترقی دشمن طرز سیاست سے متنفر اور بیزار ہو چکے ہیں اور وہ دھرنے یا مارچ نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ترقی اورخوشحالی کا جو سفر شروع کررکھا ہے وہ پہلے سے زیادہ عزم اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنا پارٹی کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کی وجہ سے عوامی ترقی کا عمل متاثر ہو رہا ہے اوران عناصر کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ حکومت اور اقتدار کا حصول سیاستدان کی منزل نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ ہوتا ہے اوریہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اورفلاح عامہ کے منصوبوں کوانتہائی برق رفتاری اور اعلی معیار کے ساتھ مکمل کیا جارہاہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :