Live Updates

تحریک انصاف نے مسلح جتھوں اور ڈنڈا بردار گروہوں پر پابندی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے مسلح جتھوں اور ڈنڈا بردار گروہوں کے خلاف مکمل پابندی کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کے نام یہ خط تحریر کیا خط میں کہا گیا کہ دستور پاکستان اور پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کسی بھی شخص یا گروہ کو مسلح کارروائیوں کی اجازت نہیں دیتے، الیکشن کمیشن اشتعال انگیز کوششوں کا نوٹس لے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات