تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافہ تعلیم دشمن پالیسی ہے،راؤ کامران محمود

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں بھاری اضافہ تعلیم دشمن پالیسی ہے۔حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے پہلے ہی محروم ہیں۔تعلیم قوموں میں شعور پیدا کرتی ہے مگر ظالم اور کرپٹ حکمران قوم کے شعور کو دبانے میں لگے ہوئے ہیں تاکہ جہالت میں رہ کر انکی غلامی کرتے رہیں ۔

وہ مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کی طالبات کے وفد سے ڈویثرنل سیکرٹریٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔وفد کی قیادت منیبہ نصیر کر رہیں تھی وفد میں کراچی کے مختلف اسکولوں کی طالبات بھی شامل تھیں ۔اس موقع پر PATکے رہنماء عدنان رؤف انقلابی نے کہا فرسودہ نصاب کو جدید بنانے میں نا اہل حکومتیں اور کرپٹ نظام رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

پوری دنیا کے نصابات میں جدت آئی مگر ہمارے ہاں وہی فرسودہ تعلیمی نظام چل رہا ہے ۔

پاکستان کی ترقی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم کی اشد ضرورت ہے .فرسودہ نصاب کو جدید بنانے میں نا اہل حکومتیں اور کرپٹ نظام رکاوٹ ہے۔عدنان رؤف نے مطالبہ کیا نصاب تعلیم کو جدید بنایا جائے اور تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔وفد نے قائدین کو بتایا بے شمار نجی تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات سرے سے میسر ہی نہیں مگر فیسوں میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :