کراچی ،کے ایم سی اسکول لیاری کے کنٹریکٹ اساتذہ کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) کے ایم سی اسکول لیاری کے کنٹریکٹ اساتذہ نے جمعرات کو اپنی ملازمتوں کی مستقلی کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ کے ایم سی اسکول لیاری کو ڈی ایم سی میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہیں بھی روک دی گئی ہیں ۔

کنٹریکٹ پر اسکول میں تعینات اساتذہ کا نہ تو مستقل کیا جارہا ہے اور نہ ہی ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جارہی ہے جس سے ان اساتذہ کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے اور وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔احتجاجی اساتذہ نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم سے اپیل کی کہ ان کے مطالبات پر غور کیا جائے ۔کنٹریکٹ میں توسیع اور تنخواہوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :