وائس چیئرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے علمائے کرام ومنتظمین جلوس و مجالس کا اجلاس

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ہدایت پر وائس چئیرمین عبدالرؤف خان کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں قبل از وقت بلدیاتی انتظامات مکمل کرنے کے حوالے سے علمائے کرام و منتظمین جلوس ومجالس کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع شرقی کے دونوں زونز گلشن اقبال وجمشیدکے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مجالس و جلوس کے منتظمین جس میں شبر زیدی ،شمس الحسن شمسی ،ایس ایم مہدی ،مہدی شاہ،احسان دانش ،عباس نقوی،آغا حیدر ، سید فرحان ،ثروت کاظمی،عظیم حیدر،زاہد حسین ،ندیم زیدی نے صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس ،درختوں کی چھٹائی ،سڑکوں کی درستگی کے بارے میں بتایا جبکہK ۔

الیکٹرک اور واٹر بورڈکی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا،لائنز ایریا،سولجر بازار، جہانگیرروڈ ،جمشید روڈ، عباس ٹاون ،مارٹن کوارٹر،محمود آبادو دیگر جگہوں پر سیوریج کے گھمبیر مسائل کی شکایات کروانے کے ساتھ K ۔

(جاری ہے)

الیکٹرک کے محرم الحرام کے دوران رویے کی شدید مذمت کی اور بتایاگیاکہK ۔الیکٹرک جانب بوجھ کرایام عزاء میں جلوس کی گزر گاہوں پر لائٹس بند کردیتی ہے جس سے دہشتگردی کے خدشات لاحق ہوجاتے ہیں جبکہ سیوریج کے گھمبیر مسائل نے سڑکوں کو تباہ و برباد کردیاہے اور سڑکوں کی بدحالی کی وجہ سے ٹریفک جام کی صورتحال پیش آنے سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں ہیں منتظمین نے گزارش کی کہ جو مسائل ضلع کے دائرہ کار میں آتے ہیں انھیں دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں جبکہ واٹر اینڈسیوریج بورڈاور K ۔

الیکٹرک کے مسائل کودور کرنے کے لئے منتخب نمائندگان کے ساتھ ملکر مسائل کے حل کیلئے جہاں جاناہوگا جائیں گے اس موقع پر یوسی چئیرمینز محمدمرسلین ، مشتاق علی اور وائس چئیر مین عباس ٹاون زرین باجی ،یوسف انصاری یوسی 6 جمشیدزون نے بھی اجلاس میں مسائل اور انکے حل کے متعلق بات چیت کی وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان نے اس موقع پر کہا کہ اجلاس کامقصد محرم الحرام سے قبل مسائل کے حل کو یقینی بنانا ہے جو مسائل بتائے گئے ہیں ان سے تحریری طور پر بھی آگاہ کردیا جائے جتنے وسائل دستیاب ہونگے اس میں رہتے ہوئے باہمی مشاورت سے مسائل کے حل کو یقینی بنایاجا ئے گا پانی وسیوریج اور K ۔

الیکٹرک کے مسائل دائرہ کارمیں نہیں آتے مگر عزاداران کوسہولیات پہنچانے کے حوالے سے ان کے حل کے لیے جہاں جاناہوگاآپ کے ہمراہ جائیں گے اور حتی الامکان کوشش کریں گے کہ مسائل حل ہوں جبکہ ایک ہفتے میں فالو اپ اجلاس منعقد کرکے کئے جانے والے اقدامات پر نظر ثانی کی جائے گی اجلاس میں فوکل پرسن جمشیدزون جاویداحمد ،میونسپل کمشنر ،مبین صدیقی،ایس ای بلدیہ شرقی مبین شیخ،ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے ہمراہ یونین کمیٹیز کے چئیرمینزاور وائس چئیرمین بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :