ڈیر ہ اسماعیل خان ،شدید طوفان نے تبا ہی مچا دی ،ایک شخص جاں بحق ،27 زخمی ہو گئے

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:09

ڈیر ہ اسماعیل خا ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) ڈیر ہ اسماعیل خان میں شدید طوفان نے تبا ہی مچا دی ایک شخص جاں بحق جبکہ ستائیس زخمی ہو گئے ، بڑے بڑے بجلی کے کھمبے ، در خت ،سائن بورڈ اور دیواریں زمین بوس ہو گئیں، بجلی کا نظا م درہم بر ہم ہو کر رہ گیا ، بنو ں رو ڈ ، سر کلر رو ڈ اور ڈیا ل روڈ کی نکا سی کے نا لے بند ہو نے کے باعث بارشی پانی ہر طرف تالاب کا منظر پیش کر نے لگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ڈیر ہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات اچا نک بادل چھا گئے اور طوفانی با رش ہوئی جس کی وجہ سے بجلی کے بڑے بڑے کھمبے زمین بوس ہو گئے سرکلر رو ڈ پر گیا رہ ہزار کے وی کی مین لائن کے چار بڑے کھمبے در خت گر نے سے زمین پر آ گر ے جس سے روڈ بند ہو گیا کھمبے گر نے کے باعث کینٹ ، ہائی کورٹ اور ڈگر ی کالج کے علاقے تاریکی میں ڈو ب گئے ایس پی انوسٹی گیشن آفس کے سامنے در خت گر نے سے بجلی کی مین لائن اور ٹرانسفارمر زمین پر گر گیا ڈی پی او آفس میں کئی در خت بجلی کی مین لائن پر گر نے سے ہر طرف بجلی کی تاریں پھیل گئیں بنوں روڈ پر بڑے بڑے سائن بورڈ سڑکوں پر گر گئے آڑا روڈ پر بھی کئی در خت گر نے سے بجلی کا نظام در ہم برہم ہو گیا کوٹلہ سیداں اور بائی پاس روڈ پر ژالہ باری بھی ہو ئی مختلف علاقو ں میں گھرو ں کی دیواریں اور پر دے گر گئے بنوں رو ڈ پر ٹر ک کی چھت سے گر کر گل ولی خان سکنہ جنوبی وزیر ستا ن جا ں بحق ہو گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتا ل میں ستائیس زخمیوں کو لا یا گیا جن میں سے کوٹ ظفر کا عزیز اﷲ ، عمر با زار کی تسلیم بی بی ، دامان ہو ٹل کی عاصمہ بی بی ، آڑہ روڈ کی زینب آراء ، بختاور آباد کا کریم بخت ، اور کچی پائند خان کی بارہ سالہ اوشل شدید زخمی بتا ئیں جاتیں ہیں طوفان کے بعد پیسکو رورل ڈویژن کے ایکسین سعید الرحمان عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور بجلی کے نظام کو در ست کر نے کیلئے سر گرمیوں کا آغاز کر دیا بنو ں رو ڈ ، نیو بنو چنگی اور ڈیا ل رو ڈ کی نکاسی کے نالے بند ہونے کے باعث بارشی پانی تالاب کا منظر پیش کررہا تھا آخر ی اطلاعات تک مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام بحال نہیں ہو سکا تھا اور لو گوں کو سخت تکلیف کا سامنا کر پڑ رہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :