صوابی ، سکندری ڈاگئی میں قتل ہونیوالے 18سالہ نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا

قاتل مقتول کا دوست نکلا ،پولیس نے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:09

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) سکندری ڈاگئی میں قتل ہونے والے آٹھارہ سالہ نوجوان مقداد خان کی قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔

(جاری ہے)

قاتل مقتول کا دوست نکلا پولیس نے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا مسماۃ (ج) زوجہ امجد علی سکنہ ڈاگئی سکندری نے تھانہ کالوخان میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے بتایا کہ ا س کا بیٹا مقداد خان آٹھارہ اگست کو گھر سے اپنے دوستوں کے ساتھ بعرض سیر و تفریخ نکلا ہے ،مگر کوئی اطلاع خبر نہیں ہوا اور اس کا موبائیل فون مسلسل بند آرہا ہے ،پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے دریافت شروع کی ،ڈی پی او صوابی جاوید اقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل رزڑ بشیر داد کی زیر قیادت میں ایس ایچ او کالوخان ہارون خان،اے ایس آئی ایوب خان و دیگر انوسٹی گیشن پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی جنہوں نے جدید پولیسنگ کی بدولت ان کے دوست و احباب سے تفتیش شروع کی ،دوران تفتیش مقتول مقداد کا دوست خضر حیات ولد غلام سرور ساکن ڈاگئی سلطان خیل کو حراست میں لیکر دوران تفتیش ان سے سارے راز اگل دیئے ،جس پر پولیس نے مزید محنت کرکے ملزم خضر حیات نے مقتول مقداد کو زبانی تکرار پر پستول سے فائر کرکے جانے شیر درہ پہاڑمیں قتل کیا ہے ،تھانہ پرمولی کے حدود میں تقریباً9کلو میٹر فاصلے پر شیر درہ پہاڑ میں ملزم کی نشاندہی پر ایس ایچ او پرمولی زاہد خان ،سب انسپکٹر سعدی خان نے جائے وقوعہ پہنچ کر وہاں مقتول مقدادخان کی شواہد کپڑے کھوپڑی اور ڈھانچہ ملا ،اور موجود کارتوس کی 6روند ہول بھی ملے ،ان ٹھوس شواہد کے بناء پر ملزم حضر حیات کے خلاف مقدمات د رج کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :