ھنگو ، دوآبہ اور بلیامینہ پولیس کی کارروائیاں،5اشتہاریوں سمیت 20مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد

جمعرات 22 ستمبر 2016 18:09

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) دوآبہ اور بلیامینہ پولیس کی کاروائیاں ۔5اشتہاریوں سمیت 20مشتبہ افراد گرفتار ۔اسلحہ اور منشیات برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو شاہ نظر نے بتایا کہ دوآبہ اور بلیامینہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5اشتہاریوں سمیت 20مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے 3عدد پستول،2عدد بندوق،1عدد رائفل،چرس اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او شاہ نظر نے کہا کہ ضلع ہنگوکی امن و امان برقرار رکھنااورعوام کی تحفظ کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرخواہ کہیں بھی ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہنگو میں امن کی فضاء برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاتمے میں پولیس کے ساتھ علماء کرام،عوام،منتخب نمائندگان کا تعاون ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہنگو پولیس کا امن و امان کی قیام میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :