اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں روکنے کے نوٹسز کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں روکنے کے نوٹسز کے خلاف درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواستیں خارج کرنے کا مختصر فیصلہ سنا یا،70 گیسٹ ہاؤسز،این جی اوز دفاتر، بوتیک، بیوٹی سیلون اور ریسٹورنٹ مالکان نے سی ڈی اے کے نوٹسز کو چیلنج کیا تھا سی ڈی اے نے رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں نہ روکنے پر بلڈنگ سیل کرنے کے نوٹسز جاری کیے تھے ،درخواست گزاروں کے وکیل اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ رہائشی مقصد کے لیے تعمیر عمارت کو گیسٹ ہاؤس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، گیسٹ ہاؤسز میں مہمانوں کو ٹھہرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جو رہائشی علاقہ میں ہو سکتی ہے، سی ڈی اے کی جانب سے ایڈیشنل لیگل ایڈوائزر بیرسٹر ریحان سیرت نے درخواستوں کی مخالفت میں دلائل دیے تھے ،عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے نوٹسز کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔

متعلقہ عنوان :