ایس ای سی پی نے انفرادی یونٹ ہولڈرز کو اجتماعی سرمایہ کاری منصوبوں سے اپنی رقم واپس وصول کرنے کا حق دے دیا گیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے سرمایہ کاروں کے تحفظ، آسانی اور شفافیت یقینی بنانے کے لئے تمام ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ انفرادی یونٹ ہولڈرز کوسرمایہ کاری کے اجتماعی اور غیر محدود منصوبوں میں ان کی اولین سرمایہ کاری واپس لینے کا اختیار دیں۔

اس ضمن میں یونٹ ہولڈر سرمایہ کاری رپورٹ کے جاری ہونے کی تاریخ سے تین دن کے اندر اندر اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں۔ ان ہدایات کے تحت یونٹ ہولڈر کی جانب سے یونٹ کی خرید کے موقع پرسرمایہ کاری فارم پر دستخط کئے جانے کے وقت انہیں سرمایہ کاری واپس لئے جانے کے حق، اس حق کے استعمال کے لئے مقررہ مدت اور اس حق کے استعمال کا طریقہ واضح طور پر بتایا جائے گا۔

(جاری ہے)

مزید برآں، یونٹ ہولڈر کی جانب سے خریدے گئے ہر یونٹ کے لئے واپس کردہ رقم سرمایہ کاری کے واپس لئے جانے کی جانے کی تاریخ پرکل اثاثوں کی فی یونٹ مجموعی قدر بہمراہ اس رقم کے ہو گی جو یونٹ ہولڈر کی جانب سے بطورِ سیلز لوڈ ادا کی گئی۔ کمپنیاں یونٹ ہولڈر کی جانب سے تحریری درخواست موصول ہونے کے چھ کاروباری ایام کے اندر اندر رقم کی واپسی یقینی بنائی جائے گی۔

سرمایہ کاری کا فیصلہ کرنے سے قبل سرمایہ کاروں کو ایک سادہ اور آسان طریقہ سے ایک فنڈ کے بارے میں ضروری معلومات کی فراہمی کے لئے، ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اس بات کو یقینی بنانے کی پابند ہوں گی کہ سرمایہ کار کو موجودہ سی آئی ایس کی صورت میں فنڈ منیجر کی تازہ ترین رپورٹ فراہم کریں اور نئے سی آئی ایس کی صورت میں اسے بینادی اور ضروری معلومات فراہم کریں۔ ان مطلوبات کا مقصد میوچل فنڈ کے یونٹ ہولڈرز کو سہولت فراہم کرنانیز بہتر معلومات اور زیادہ شفافیت کے ذریعے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :