اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو)کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے ،ڈی آئی جی سی آئی اے

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) ڈی آئی جی ۔سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو) (CID)کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے تاکہ بھتہ خوروں ، بینک ڈکیت و کرمنلز گروہوں کا بھر پور قلع قمع کیا جا سکے۔ وہ صدر میں واقع ایس آئی یو /سی آئی اے دفتر کے دورے کے موقع پر افسران سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ایس ایس پی ایس آئی یو (سی آئی اے) فاروق اعوان نے ایس آئی یو کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی ۔

(جاری ہے)

سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے افسران کو ہدایات دیں اور کہا کہ بھتہ خوری کے خلاف ابتک قائم ہونے والے تمام مقدمات اور گرفتار ملزمان کی تفتیش کی روشنی میں بھتہ مافیا کے روپوش ملزمان کا کھوج لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے۔

جبکہ گرفتار اور جیلوں میں قید بینک ڈکیت گینگز کے ریکارڈ سے ایسے گینگ کے روپوش ساتھیوں کو تلاش کر کے گرفتار کیا جائے۔ ڈی آئی جی ۔سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے ایس آئی یو کے تمام شعبہ جات و دفاتر کا معائنہ کیا انہوں نے روزنامچہ اور ایف آئی آر بک بھی چیک کی دورے کے دوران افسران و اہلکاروں سے ان کے مسائل بھی معلوم کیے اور فوری ہدایات و احکامات بھی جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :