پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ڈنمارک کے سفیر جسپر مولرسورنسن کی ملاقات

سندھ میں ونڈ انرجی منصوبے سمیت شعبہ متبادل توانائی میں سرمایہ کاری اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) پاکستان میں متعین ڈنمارک کے سفیر جسپر مولر سورنسن نے جمعرات کو بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور ڈنمارک کے سفیر نے ملاقات کے دوارن سندھ میں ونڈ انرجی منصوبے سمیت شعبہ متبادل توانائی میں سرمایہ کاری اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو بھی موجود تھے۔