وانا ،جنوبی وزیرستان میں کانگووائرس کی تصدیق ہوگئی ایک شخص جاں بحق

عوامی حلقوں کا محکمہ ہیلتھ اور مقامی پولیٹیکل انتظامیہ سے وانا میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اٹھانے کا مطالبہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:41

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) جنوبی وزیرستان وانا میں کانگووائرس کی تصدیق ہوگئی ایک شخص جاں بحق، مقامی پولیٹیکل انتظامیہ خاموش ہوگئی، محکمہ ہیلتھ سرکاری ہسپتالوں سے غائب ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں کانگو وائرس سے ایک شخص کانگو وائرس سے جاں بحق ہوگیا ، علاقہ کے عوام کئی ماہ سے محکمہ ہیلتھ اور مقامی پولیٹیکل انتظامیہ سے مطالبہ کررہے تھے کہ وانا میں جانوروں سے پیدا ہونیوالی بیماری نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے مگر انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ نے کوئی نوٹس نہیں لیا، وبا سے درجنوں جانور بھی ہلاک ہوگئے ہیں، محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کانگو وائرس نہیں بلکہ تباق کا مرض ہے مگر خیل محمد وزیر کی موت سے واضح ہوگیا کہ وانا میں کانگو وائرس موجود ہے ، عوامی حلقوں نے محکمہ ہیلتھ اور مقامی پولیٹیکل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وانا میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :