عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کی جائیداد ضبطی کیوارنٹ ایس ایس پی اورڈپٹی کمشنراسلام آباد کو بھیج دیئے گئے

مفرورملزم کی جائیدادکی نیلامی سے متعلق طریقہ کاروضع کر کے عدالت کوآگاہ کیاجائے ٗعدالت

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کی جائیداد ضبطی کیوارنٹ ایس ایس پی اورڈپٹی کمشنراسلام آباد کو بھیج دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت کے وارنٹ میں ایس ایس پی اورڈپٹی کمشنراسلام آباد کواشتہاری ملزم کی جائیدادضبط کرنیکی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے وارنٹ میں حکم دیا کہ جائیداد ضبط کرکے تاحکم ثانی اپنے قبضے میں رکھی جائے، مفرورملزم کی جائیدادکی نیلامی سے متعلق طریقہ کاروضع کر کے عدالت کوآگاہ کیاجائے۔

پرویزمشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی پولیس کو بھجوادئیے گئے ہیں ٗ ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادرمیمن نے21ستمبرکو وارنٹ جاری کیے تھے۔عدالت کی طرف سے ایس ایچ اوتھانہ آب پارہ کو پرویزمشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھجوائے گئے۔دائمی وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے تاکہ مقدمے کی کارروائی مکمل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :