Live Updates

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کو روکنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دیدیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کو روکنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے لئے فل بینچ تشکیل دے دیا۔جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آئندہ ہفتے کیس کی سماعت کرے گا، فل بینچ میں جسٹس محمد انوارالحق اور جسٹس محمد قاسم خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کو روکنے کیلئے درخواست مقامی شہری عاطف ستار نے سینئر قانون دان اے کے ڈوگر کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستانی شہریوں کو نفرت کا سبق دے رہے ہیں، عمران خان نے اپنی تقریر میں رائیونڈ جا کر دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہیجو قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کا سبب ہوگادرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قومی مفاد کے پیش نظر عمران خان کے ممکنہ دھرنے کو روکنے کا حکم جاری کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات