کانپور ٹیسٹ ،کیویز کیخلاف بھارت نے 9وکٹوں کے نقصان پر 291رنز بنا لئے
جمعرات 22 ستمبر 2016 17:25
کانپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) نیوزی لینڈ اور بھارت کے مابین پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز بھارت نے 9وکٹوں کے نقصان پر 286رنز بنا لئے ۔بھارت کی جانب سے مرلی وجے 65، چتیشور پجارا 62،ایشون 40 اور روہت شرما 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے 3،3 ،نیل ویگنر ،مارک کریگ اور سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت رویندرا جدیجہ 16اور امیش یادیو8رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کانپور گرین پارک گراؤنڈ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت کی جانب سے لوکیش راہول اور مرلی وجے نے اننگز کا آ غاز کیا۔بھارت کی پہلی وکٹ 42رنز کے مجموعی سکور پر گری جب لوکیش راہول32رنز بنا کر سینٹنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،نئے آنے والے بلے چتیشور پجارا نے مرلی وجے کیساتھ ملکر دوسری وکٹ کیلئے112رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور154رنز تک پہنچا دیا ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیویارک کے سٹیڈیم کی پچ کنڈیشن، تکمیل کی تاریخ، ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آگئیں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ممکنہ پاکستانی پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
پی سی بی کا قابلِ ستائش اقدام، بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
-
شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
-
ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی: بھارتی میڈیا رپورٹس
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.