کالی آندھی کا راستہ روکنے کا پلان تیار، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں3 فاسٹ ، 3 سپنرزکھلانے کا فیصلہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:16

کالی آندھی کا راستہ روکنے کا پلان تیار، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں3 فاسٹ ، 3 ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) ویسٹ انڈیز کی خطرناک بیٹنگ لائن پرپاکستان پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 3 فاسٹ بولرزاور3 اسپنرزسے حملہ آور ہوگا،انگلینڈ کو شکست دینے والی ٹیم میں 2تبدیلیوں کا امکان ہے۔پاکستان ٹیم انتظامیہ نے دبئی اسٹیڈیم میں جمعہ کوٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈین بلے بازوں کے طوفان کو تین فاسٹ بولرزاورتین اسپنرز سے قابو کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

تجربہ کار وہاب ریاض اورسہیل تنویر کے ساتھ نوجوان حسن علی پیس اٹیک سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

آل رانڈرز عماد وسیم، شعیب ملک اور محمد نواز اسپنرزہوں گے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر اپنی نئی دلہنیا کے ساتھ دبئی پہنچ چکے ہیں۔ لیکن مینجمنٹ نے انہیں کم ازکم پہلے میچ میں آرام کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دورہ انگلینڈ کے اختتامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم کو نو وکٹوں سے آؤٹ کلاس کرنے والی ٹیم میں دوتبدیلیوں کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ آل رانڈر محمد رضوان لیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین عمراکمل کی واپسی کا بھی امکان ہے۔ وکٹ کیپراور کپتان سرفراز احمد ،اوپنرز شرجیل خان ،خالد لطیف اوربابراعظم بیٹنگ کے مضبوط ستون ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :