کالی آندھی کیخلاف ون ڈے سیریز ، قومی ٹیم کا اعلان آئندہ 2 روز میں ہوگا
قومی سکواڈ میں چار تبدیلیوں کا امکان ، سمیع اسلم ، حفیظ ، گل اور رضوان کو ڈراپ اور خالد لطیف ، عمر اکمل ، اسد شفیق ، راحت علی کی شمولیت امکان
جمعرات 22 ستمبر 2016 17:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء)ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ دو روز میں ہوگا ، ٹیم میں چار تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان اور کوچ سے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔ ٹیم میں چار تبدیلیاں متوقع ہیں ۔
(جاری ہے)
انگلینڈ کے خلاف سکواڈ میں شامل سمیع اسلم ، محمد حفیظ ، عمر گل اور محمد رضوان ٹیم سے ڈراپ ہو سکتے ہیں جب کہ خالد لطیف ، عمر اکمل ، اسد شفیق اور راحت علی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔
محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انجرڈ ہوگئے تھے اور بھی تک مکمل فٹ نہیں ہوئے ۔ سولہ رکنی سکواڈ کی صورت میں محمد رضوان ٹیم میں جگہ بنا سکیں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ تیس ستمبر کو شیڈول ہے ۔ سمیع اسلم ، محمد حفیظ ، عمر گل اور محمد رضوان کے ڈراپ ہونے کا امکان خالد لطیف ، عمر اکمل ، اسد شفیق اور راحت علی ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.