ایم کیوایم کے رہنماء بیرسٹر سیف کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان

اگر ایم کیوایم کا بانی نہیں تو پھر ایم کیوایم بھی نہیں ہے،کسی کو میری رکنیت ختم کرنی ہے تو کردے۔بیرسٹر سیف کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 ستمبر 2016 17:03

ایم کیوایم کے رہنماء بیرسٹر سیف کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر2016ء) :ایم کیوایم کے رہنماء بیرسٹر سیف نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیاہے،بانی نہیں تو پھر ایم کیوایم بھی نہیں ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر ایم کیوایم کا بانی نہیں تو پھر ایم کیوایم بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جس پر انہوں نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیاہے۔واضح رہے گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کرنے کے بعد ندیم نصرت نے پیغام دیا تھا کہ ایم کیوایم کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔جس پربیرسٹر سیف نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :