سنجاوی سے اغوا ہونیوالا دینی مدرسے کے طالبعلم کو ایف سی نے بازیاب کرالیا،اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:58

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) سنجاوی سے اغوا ہونے والا دینی مدرسے کے طالبعلم کو ایف سی نے بازیاب کرلیا،اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ۔تحصیل سنجاوی کے علاقے کلی طور وام سے گذشتہ شب اغوا ہونے والا طالبعلم عبدالواحد کو ایف سی 84وینگ ،لورلائی سکاوٴٹس کے وینگ کمانڈر حسنین حید ر ،کرنل ستی ،اور قبائلی رہنماء سردار صابر خان دُمڑ کے سربراہی میں قبائل نے مشترکہ آپریشن کے دوران طالبعلم کو اغواکاروں کے جنگل سے باحفاظت بازیاب کروایا۔

بچے کے بازیابی کے خبر سنتے ہی سنجاوی کے عوام ایف سے اسکول اُمڈ آیا ۔ وہاں پر موجود ایف سی صوبیدار جلات خان قبائلی رہنماء سردار صابرخان دُمڑ کو ہار پہنا بچے کے بازیابی پر مبارکباد دی ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سردار صابر خان دُمڑ نے کہا کہ سنجاوی ایک پرامن شہر ہیں ،سنجاوی کے امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف ہم سب ایف سی کیساتھ مل کر ان سے نمٹے گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سنجاوی کے تمام قبائل سے اپیل کی کہ پاک فوج اور ایف سی کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں تاکہ ملک دشمنوں کا خاتمہ ہو سکے ۔اغوا ہونے والا بچہ عبدالواحد نے میڈیا نمائندوں کو بتا یا کہ اغواکاروں نے موٹر سائیکل پر کاندیڑہ کے طرف لے گئے ۔ دونوں اغوا کا ر نقاب پوش تھے لب لہجے سے افغانی لگ رہے تھے ۔اغواکاروں کوئی تشدد نہیں کی ۔بچے کے والد نے ایف سی کمانڈنٹ حسنین حیدر ،کرنل ستی،قبائلی رہنماء سردار صابر خان دُمڑکو بیٹے کے بازیابی پر انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :