شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے لوئرمال کراسنگ پر احتجاج کے دوران اضافی نفری تعینات

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پرلوئر مال کراسنگ پر مسلم ماڈل سکول کے اساتذہ کے احتجاج کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے7ڈائیورشن پوائنٹس قائم کرتے ہوئے اضافی نفری کو ڈائیورشن پوائنٹس پر تعینات کردیاگیا۔ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی راہنمائی کیلئے ایس پی کی نگرانی میں اضافی2ڈی ایس پیز،5ٹریفک انسپکٹرز،7پٹرولنگ آفیسرزاوراضافی 46ٹریفک وارڈنزتعینات کردےئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔لوئرمال روڈ پر احتجاج کے دوران اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے7ڈائیورشن قائم کی گئیں اورٹریفک کومتبادل راستوں سے رواں دواں رکھا گیا۔ ڈی ایس پیزاحتجاج کے دوران پٹرولنگ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ۔سی ٹی او نے وارڈنز کو حکم دیا کہ وہ ہمہ وقت شہریوں کی مدد اور خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں جبکہ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک کی موثر روانی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔

متعلقہ عنوان :