کراچی پولیس کی کارروائیاں ،مبینہ ملزم ہلاک ،5 گرفتار

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ملزم ہلاک ہوگیاہے۔ناظم آباد عید گاہ گرانڈ کے قریب پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مظفر بھتاخوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

سائٹ میٹرول ول سے پولیس نے ایک منشیات فروش کو دھرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سیاسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔مومن آباد رحیم شاہ کالونی میں مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسد، شاکر اور امجد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی مختلف واردات میں مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان سے دو کلاشنکوف، دو ایم پی فائیو، 5 نائن ایم ایم، تین ٹی ٹی پستول اور ایک کلو سونا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب مبینہ ہولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم شہری سے لوٹ مار میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :