Live Updates

بہاماس لیکس میں شریف خاندان کی آف شور کمپنیاں نہ ہونے کے باعث حکومت متحرک ہو گئی ‘عابد حسین صدیقی

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے بہاماس لیکس پر وزیر خزانہ کی پھرتیوں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پہلے پانامہ لیکس میں شامل لوگوں کے خلاف تو کاروائی کر لے، اور سب سے پہلے وزیر اعظم کے خاندان کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات ابھی باقی ہیں لگتا ہے بہاماس لیکس میں شریف خاندان کی آف شور کمپنیاں نہیں جس کی وجہ سے حکومت متحرک ہو گئی ہے یا پانامہ لیکس کے معاملے دفن کرنے کے لئے بہاماس لیکس کو اتنی اہمیت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے حکمران لوٹی ہوئی دولت کو چھپا نہیں سکتے انہیں ہر حال میں اس کا جواب دینا ہو گا۔ عوام باشعور ہیں اور اپنے ٹیکسوں کے پیسوں کا حساب چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ٹیکسوں پر حکمران عیاشیاں کررہے ہیں جبکہ عوام کا جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی نااہلی چھپانے کیلئے قوم کوطفل تسلیاں دے رہے ہیں معاشرے کا ہر پسماندہ فرد سیاسی طور پر پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان کو درپیش بحرانوں پر قابو پانا اور اسے شاہراہ ترقی پرگامزن کرنا شعبدہ بازوں کے بس کی بات نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات