Live Updates

عمران خان ملک اور قوم کے مفاد میں پانامہ لیکس کے خلاف احتجاج کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں‘یاسمین راشد

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء ) ایڈ وئزر چےئر مین ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان ملک اور قوم کے مفاد میں پانامہ لیکس کے خلاف احتجاج کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں ‘اپوزیشن جماعتوں کو بھی چاہیے وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر تحر یک انصاف کے30ستمبر کے رائے ونڈ مارچ میں شر یک ہوں ‘تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں پانامہ لیکس کے ملزموں کو انصاف میں کٹہرے میں لانے کیلئے جنگ لڑرتی رہیگی ۔

(جاری ہے)

پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو ایڈ وئزر چےئر مین ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملک میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی ہے کیونکہ اگر پانامہ لیکس کے چور جیلوں میں نہیں جائیں گے تو ملک میں احتساب بھی ایک خواب بن کر رہ جائیگا اور آنیوالی نسلیں کسی کو معاف نہیں کر یں گی ۔ انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ کیلئے تحر یک انصاف میں یونین کونسل کی سطح تک تیاریاں جاری ہیں اور انشاء اللہ عوام کا سمندر 30ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کیلئے اڈہ پلاٹ پر جمع ہو گا اور حکمرانوں کے خلاف اپنی نفر ت کا اظہار بھی کر یگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات