طالب علم عبدالرحمان ولد خالدمحمود نے انٹرمیڈیٹ فیصل آباد بورڈ کے امتحان میں جنرل سائنس گروپ میں 947نمبر حاصل کرکے بورڈ بھرمیں دوسری پوزیشن حاصل کی

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 22 ستمبر 2016 16:52

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر - 2016ء ) گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ سائنس ڈگری کالج پیرمحل کے طالب علم کا اعزاز تفصیل کے مطابق گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ سائنس ڈگری کالج پیرمحل کے طالب علم عبدالرحمان ولد خالدمحمود نے انٹرمیڈیٹ فیصل آباد بورڈ کے امتحان میں جنرل سائنس گروپ میں 947نمبر حاصل کرکے بورڈ بھرمیں دوسری پوزیشن حاصل کی عبدالرحمن پوزیشن ہولڈر طالب علم نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی انتھک محنت کا ثمر اور والدین کی دعاؤں کانتیجہ قرار دیاانہوں نے مستقبل میں انجنیئر بن کر ملک وقوم کی خدمت کرنے کا عندیہ دیا پوزیشن ہولڈر عبدالرحمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ سائنس ڈگری کالج چک333گ ب میں سٹاف کی کمی کو دور کرنے اور تاریخ سا ز ادارے کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا

متعلقہ عنوان :