ایران کو طیاروں کی فروخت، امریکہ نے دو بڑی کمپنیوں کو اجازت دے دی

کمپنی ایران کی سرکاری ائر لائنز کو 80طیارے فروخت کرے گی،ترجمان امریکی ائیر بس

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) امریکہ نے طیارہ ساز کمپنیوں ایئر بس اور بوئنگ کو ایران کو طیارے فروکت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے لائسنس بھی جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ بوئنگ کے ترجمان کے مطابق کمپنی ایران کی سرکاری ائر لائنز کو 80طیارے فروخت کرے گی ۔ا دھر ایئر بس کے ترجمان نے بھی لائسنس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک سواٹھارہ طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے ،ر پہلے مرحلے میں 17 طیارے دیئے جائیں گے۔ان نئے طیاروں سے ایران اپنی سرکاری ائرلائن کی تعمیر نو کرسکے گا جس کے زیادہ تر طیارے پرانے ہوچکے ہیں جبکہ ایران دیگر ممالک سے بھی استعمال شدہ طیارہ خریدے گا۔

متعلقہ عنوان :