امریکی وفد کا خفیہ دورہ ایران،بے پناہ پیارملا،رکن کانگریس

امریکی وفد نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں قائم ایرانی مفادات کے تحفظ کے بیورو سے ویزے حاصل کیے

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے کانگریس کے رکن اور سینیٹر جم ڈیباکیس نے نے کچھ عرصہ قبل امریکی وفد میں شامل ہو کر ایران کے خفیہ دورے کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔امریکی ویب سائٹ کے ساتھ انٹرویو میں ڈیباکیس نے بتایا کہ 12 افراد پر مشتمل امریکی وفد نے ایک ایرانی تعلیمی ادارے کی دعوت پر یہ دورہ کیا۔

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی وفد نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں قائم ایرانی مفادات کے تحفظ کے بیورو سے ویزے حاصل کیے تھے۔ڈیباکیس نے واضح کیا کہ ان کا ایران کا دورہ 6 روز پر مشتمل تھا جس کے دوران وہ تہران اور اصفہان گئے۔ ان کے مطابق ایران میں لوگ امریکیوں سے محبت کرتے ہیں اور جب ہم ایران کی سڑکوں پر نکلتے ہیں تو ایرانی باشندے ہم سے بات چیت کرتے ہیں اور اپنے گھروں پر دعوت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹر کے نزدیک ایرانی عوام امریکا کے ساتھ تعلقات کی درستی کے لیے تیار ہیں خواہ ان کی حکومت اس بات پر یقین نہ رکھتی ہو۔جم ڈیباکیس سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ 1970 سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے باوجود اس دورے کی وجوہات کی تھیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں صرف امریکی عوام اور یوٹاہ ریاست کی خدمت کا مقصد دل میں لے کر گیا تھا تاکہ لوگوں کے درمیان امن پو اور ان کے ساتھ بات چیت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :