پیپلزپارٹی عوام کی پسندیدہ جماعت ہے۔بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹوکا ملیرکا دورہ،پاناماشریف سے استعفی لیکرکررہینگے،الیکشن 2018ءمیں کراچی میں فتح کا جھنڈا گاڑدینگے،پی ایس127میں کامیابی دلانے پرجیالوں کا شکرگزرہوں۔بلاول بھٹو کا خطاب،پاکستان کھپےکے بھی نعرے بھی لگوائے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 ستمبر 2016 16:46

پیپلزپارٹی عوام کی پسندیدہ جماعت ہے۔بلاول بھٹو زرداری

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر2016ء) :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے آج ملیر کراچی کا دورہ کیا،جہاں پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا،بلاول بھٹو نے پاکستان کھپے کے نعرے لگائے۔بلاول بھٹو کے دورہ ملیر کے موقعہ پر کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ساتھ تھی۔پیپلزپارٹی کارکنوں کی جانب سے ملیر میں جگہ جگہ ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انہیں خوش آمدید کہا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ملیر قائدآباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی پسندیدہ جماعت ہے۔کراچی کے عوام نے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو کامیابی دلائی۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے ایک ہی آواز پاکستان کھپے پاکستان کھپے پاکستان کھپے آرہی ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے پاکستان کھپے اور نوازشریف کے خلاف نعرے بھی لگوائے۔

انہوں نے ملیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس 127میں کامیابی دلانے پر جیالوں کا شکرگزر ہوں۔کراچی کے برے دن ختم ہوگئے۔لندن سے دکان چلانے کا سلسلہ بند ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ملیر پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا اور رہے گا۔جس طرح ضمنی انتخاب میںآ پ نے ساتھ دیا۔اسی طرح الیکشن 2018ء کے انتخاب میں بھی بی بی کے بیٹے کو کامیاب کروانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاناماشریف سے استعفی لیکرکررہینگے،کراچی کی تعمیروترقی کیلئے سب کے ساتھ ملکر کام کرینگے۔