چکوال، تھانہ کلرکہار میں تین افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو شدید زخمی کردیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:46

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) قصبہ کھرلی تھانہ کلرکہار میں تین افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

نوبہار ولد محمد سرور ساکن ضلع ساہیوال نے پولیس کو بتایا کہ خان زمان ولد سمندر خان ، محمد شہزاد ولد محمد اکرم اور محمد احسان ولد سمندر خان کلہاڑی اور سوٹیوں سے مسلح ہوکر اس کے بیٹے زین علاؤ الدین پر حملہ آور ہوئے اور اس کو شدید زخمی کیا۔ اے ایس آئی محمد ریاض نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :