ادارے کی بقاء و ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ اولین ترجیح رہی ،چوہدری محمد یٰسین

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء)سی ڈی اے پارلیمنٹ ہاؤس ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کی جانب سے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،اسد محمود ،ملک لطیف ،امیر شاہ کاظمی،محمد یوسف بٹ ،راجہ غلام مرتضی،ناصر عباسی و دیگر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر راجہ گلفراز ،عنایت خان ،ندیم مسیح ،مغل مسیح،بشیر مسیح ،مقبول مسیح ،پطرس مسیح،مسٹر محمود ،امجد وارث و دیگرملازمین نے سی ڈی اے لیبر یونین (امان اللہ گروپ) اور سی ڈی اے ورکرز لیگ (نور الہیٰ گروپ )کو چھوڑ کرمزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ،جنرل سیکرٹری مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین نے اپنے خطاب میں نئے شامل ہونے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکو اپنے بھرپور تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہا کہ مزدور یونین نے ہمیشہ محبت ،رواداری اور یکجہتی کو فروغ دیا اور انتقامی سیاست کو دفن کر کے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کی بات کی اور آج بھی ہماری ترجیح صرف اور صرف ادارے کی بقاء او رملازمین کو ملنے والی مراعات و حقوق کا تحفظ ہے جسکی خاطر ہم گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہر سطح پر اپنی جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں اور اعلیٰ عدلیہ سے بھی رجوع کیا ہے ،مزدور یونین نے جس طرح بلدیاتی انتخابات اور منتخب نمائندوں کا خیر مقدم کیا اسی طرح ہم نے میئر اسلام آباد کو بطور ادارے کا سربراہ بننے پر بھی خوش آمدید کہا لیکن ہمارا آج بھی یہ موقف ہے کہ ہم اپنے ادارے اور ملازمین کی تقسیم قبول نہیں کریں گے کیونکہ سی ڈی اے قوانین کے مطابق سی ڈی اے ملازمین کو انکی مرضی و مشاورت کے بغیر کسی دوسرے ادارے میں نہیں بھیجا جا سکتا ،مزدور یونین تمام مسائل کو بذریعہ مذاکرات حل کرنے کے لیے ہمیشہ ترجیح دی لیکن مزدور دشمن ٹولہ جس نے ہمیشہ مزدوروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی اور آج بھی صرف اپنی سیاسی دوکان چمکانے کی خاطر ملازمین کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ لوگ گزشتہ ڈیڑھ سال سے خواب غفلت کی نیند سوئے رہے یہی وجہ ہے کہ ملازمین جو انکی حقیقت سے مکمل طور پر بخوبی واقف ہو چکے ہیں وہ انہیں جوق درجوق چھوڑ کر مزدور یونین میں شامل ہو رہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ سی ڈی اے ملازمین کو جلد سے جلد درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو اور سی ڈی اے میں ریفرنڈم کا انعقاد ممکن ہو تاکہ سی ڈی اے محنت کش اس مزدور دشمن ٹولے کو ایک بار پھر مسترد کرکے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سی ڈی اے سے رخصت کر دے ۔