پشاورمیں دھماکہ،تین افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) پشاور پشت خرہ چوک پر بس کا سیلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق پشاور کے پشت خرہ چوک میں سی این جی بھروانے کے دوران افغان مہاجرین کے خاندان کولے جانے والی بس کا سیلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور کنڈیکٹر اور ایک افغان بچی زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :