ساہیوال، گیس سلنڈر دھماکہ ،مزید تین عورتیں جاں بحق ،مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) گئوشالہ وار ڈ نمبر 16 چیچہ وطنی میں گیس سلنڈر دھماکہ سے پھٹ جانے کے سبب جھلس جانے والے افراد میں سے تین عورتیں ہسپتال میں دم توڑ گئے مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئیں جبکہ دیگر چار افراد ارم،ثناء، عبداللہ اور ندیم کی حالت اب بھی نازک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 14-15ستمبر کی رات کو ملک تحسین کے گھر گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں آٹھ افراد بری طرح جھلس گئے جن میں سے شبینہ زوجہ محمد نعیم تین روز قبل دم توڑ گئی تھی جبکہ شمشاد کی بیوی بلقیس ، کنیز فاطمہ اور نجمہ گزشتہ رات دم توڑ گئیں ۔ان تمام افراد کو نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :