ٹیسٹ کر کٹریونس خان ڈینگی کے شبہ میں ہسپتال میں داخل

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء) ٹیسٹ کرکٹر یونس خان، جنھیں گذشتہ روز انتہائی شدید بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، تیزی سے رو بصحت ہیں اور انھیں ایک یا دو دن میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یونس خان کو شدید بخار کی شکایت کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں ڈینگی بخار کے حوالے سے ان کے مختلف ٹیسٹس کیے گئے۔

(جاری ہے)

تام ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ یونس خان واقعی ڈینگی کا شکار تھے۔ہسپتال ذرائع کٓے مطابق ٹیسٹ کرکٹر کے خون کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک کم ہوگئے تھے، تاہم اب ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد تسلی بخش ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کے ایڈوائزر صلاح الدین احمد صلو نے بتایا کہ وہ اپنے کچھ دوستوں کے ہمراہ یونس خان کی عیادت کے لیے گئے تھے، جہاں انھوں نے ٹیسٹ کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی اور پی سی بی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے پھول پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :