Live Updates

بھارت ٹیسٹ میچز کی5 سنچریز مکمل کرنے والا چوتھا ملک بن گیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:16

کانپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء) بھارت ٹیسٹ میچز کی پانچ سنچریز مکمل کرنے والا چوتھا ملک بن گیا،انگلینڈ سب سے زیادہ 976 ٹیسٹ کھیل چکاہے۔ پاکستان آئندہ ماہ 400 واں ٹیسٹ ویسٹ انڈیزکیخلاف ڈے نائٹ کھیلے گا۔کانپورمیں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کا ٹاس ہوتے ہی بھارت پانچ سوٹیسٹ کھیلنے والے ممالک میں شامل ہوگیا، بھارت پانچ سوٹیسٹ کلب کا چوتھا رکن ہے۔

سب سے زیادہ 976ٹیسٹ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے کھیلے ہیں۔ جس میں 350 میں فتح اور284 میں شکست ان کے نام رہی جبکہ 342 ٹیسٹ ڈراہوئے۔آسٹریلیا نے 791 ٹیسٹ کھیل کرریکارڈ 372ت فتوحات اور211 ناکامیوں کا سامنا کیا، کینگروز کے دوٹیسٹ ٹائی اور206غیرفیصلہ کن رہے۔ویسٹ انڈیز517 ٹیسٹ کھیل کر تیسرے نمبر پر ہے،کالی آندھی164 میں فاتح اور 179 میں ناکام رہا، ایک میچ ٹائی اور173 بلانتیجہ ختم ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارت نے اب تک 499 ٹیسٹ میں129 جیتے اور157ہارے ایک میچ ٹائی اور 212ڈرا ہوئے۔نیوزی لینڈ نے چارسوبارہ ٹیسٹ میں 85 کامیابیاں اور 166ناکامیاں سمیٹیں،161 ڈرا رہے۔جنوبی افریقا 402 ٹیسٹ کھیل کر146میں سرخرو اور 134 میں شرمندہ رہا۔پاکستان تیرہ اکتوبر کو اپنا چارسوواں میں ٹیسٹ میچ یواے ای میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پنک بال سے ڈے اینڈ نائٹ کھیلے گا۔ گرین کیپس نے بھارت سے سوٹیسٹ کم کھیل کرصرف ایک فتح کم پائی ہے۔113میں اسے شکست ہوئی اور158 غیرفیصلہ کن رہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات