ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران 26ستمبر سے 30ستمبر تک پانچ روز کیلئے دفعہ 144نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 22 ستمبر 2016 16:14

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر - 2016ء) ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران 26ستمبر سے 30ستمبر تک پانچ روز کیلئے دفعہ 144نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چارسدہ طاہر ظفر عباسی نے 26ستمبر سے 30ستمبر تک ضلع چارسدہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پانچ روز کیلئے پابندی لگا دی ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سکشن 188پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :