سٹی پولیس کا سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن ۔ قتل اقدام قتل میں مطلوب پانچ خطر ناک اشتہاریوں سمیت 20مشتبہ گرفتار۔

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 22 ستمبر 2016 16:14

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر - 2016ء) سٹی پولیس کا سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن ۔ قتل اقدام قتل میں مطلوب پانچ خطر ناک اشتہاریوں سمیت 20مشتبہ گرفتار۔ 4کالا کوف ، ایک کلاشنکوف ، تین M16، دو نائن ایم ایم پستول اور پانچ 30بور پستول برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی ہدایت پر سٹی تھانہ چارسدہ کے ایس ایچ او عمران خان نے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤ ن کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل میں مطلوب پانچ خطرناک اشتہاریوں سمیت 20مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

گرفتار ملزمان سے 4کالا کوف ، ایک کلاشنکوف ، تین ایم 16،دو نائن ایم ایم پستول اور پانچ 30بور پستول برآمد کئے ہے ۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ایس ایچ او عمران خان نے کہا کہ سماج دشمن اور ملک دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رہیگی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پولیس سے مکمل تعاون کریں تاکہ علاقے کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :